اعلان تعطیل
عید الفطر رواں سال ایک ایسے وقت میں منائی جا رہی ہے، معاشی اور سماجی بحران کے ساتھ دنیا کا ایک بڑ ا حصہ جنگوں اور خونریزیوں کا شکار ہے۔ یوکرین، ایران، لبنان، فلسطین میں سامراجی بمباری کے نتیجے میں انسانیت کو انسانی ثقافتی ورثے کو تاراج کیا جا رہا ہے۔ پاگل پن کا شکار سامراجی حکمران اس کرہ ارض کو جنگوں، ماحولیاتی تباہی اور معاشی بربادیوں کے ذریعے ناقابل رہائش بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
دوسری جانب پاک افغان جنگ بھی گزشتہ کم از کم4دہائیوں کی افغان پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ افغان عوام پر ایک بار پھر بمباری ہو رہی ہے،اور طالبان رژیم کے جبر کے سائے میں پہلے ہی وہاں انسانیت سسک رہی ہے۔ایسے حالات میں عید کسی بھی صورت اس کرہ ارض کے انسانوں کے لیے خوشی اور مسرت کاکوئی پیغام نہیں لائی ہے۔ تاہم ہمیں امید اور یقین ہے کہ سامراجی خونریزیوں سے نجات ، حقیقی امن اور انسانی سماج کے قیام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ ایک دن محکوم ، مظلوم ، محنت کش عوام اور نوجوان اس کرہ ارض سے ظلم و جبر کی ان سیاہ راتوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا کر رہیں گے، اور نہ صرف خوشی کے تہواروں کے سرمائے کی جھکڑ بندیوں سے آزاد کیا جائے گا، بلکہ انسانوں کی حقیقی خوشیوں اور مسرتوں سے فیضیاب کیا جائے گا۔
عید الفطر کے موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلے میں اپنے قارئین سے ایک ہفتے کی رخصت لیں گے۔ 22مارچ سے 29مارچ تک جدوجہد کی اشاعت نہیں ہوگی۔ آئندہ شمارہ 30مارچ(بروز پیر) پوسٹ کیا جائے گا۔