← Back to Newsroom OS بین الاقوامی

امریکہ میں مہاجرین کی سالانہ تعداد 7 ہزار 500 تک محدود، سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیح

By جدوجہد • 2025-11-03 • 6 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکہ میں مہاجرین کے داخلے کی حد میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے تحت اب صرف 7ہزار500 مہاجرین کو سالانہ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے اکثریت سفید فام جنوبی افریقیوں پر مشتمل ہوگی۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق یہ فیصلہ پچھلے سال کی پالیسی سے ایک بڑی تبدیلی ہے، جب صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکہ نے 1لاکھ25ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کی حد مقرر کی تھی۔

بین الاقوامی پناہ گزین امدادی منصوبے کے صدر شریف علی نے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ”انتظامیہ ایک بار پھر انسانی ہمدردی کے پروگرام کو سیاسی بنا رہی ہے۔ سفید فام افریقیوں کو ترجیح دینا اور ان ہزاروں پناہ گزینوں کو روکنا جو پہلے ہی جانچ اور منظوری کے مراحل سے گزر چکے ہیں، انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔“

ماہرین کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسی امریکی امیگریشن نظام میں نسلی ترجیحات کو مزید گہرا کرے گی اور ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں کے باعث پناہ گزینوں کی تعداد تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔