← Back to Newsroom OS سیاست

امیگرینٹس، ترقی پسند سیاست اور جنگ: ہم خود کو کیسے منظم کر سکتے ہیں؟

By جدوجہد • 2026-03-06 • 7 min read

ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک

شگاگو (جدوجہد رپورٹ) ہفتہ، 7 مارچ کو دوپہر 1:00 بجے ET (اپنے ٹائم زون کے مطابق وقت دیکھیں)، ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک (SASN) ایک آن لائن پینل ڈسکشن کی میزبانی کرے گا جس کا عنوان ہے: امیگرینٹس، ترقی پسند سیاست، اور جنگیں: ہم خود کو کیسے منظم کر سکتے ہیں؟

یہ تقریب تارکینِ وطن کے منتظمین اور کمیونٹی ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی غرض سے منعقد کی جا رہی ہے  تاکہ اس بات پر بحث کی جا سکے کہ امیگرینٹس دوسرے ممالک میں رہ کر کس طرح ترقی پسند سیاست میں حصہ لیتے ہیں جس میں ان کا تعلق نہ صرف ان ممالک کی سیاسی تبدیلیوں سے ہوتا ہے جہاں وہ اب مقیم ہیں، بلکہ جاری جنگوں اور علاقائی و عالمی تنازعات بھی ان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس گفتگو کا مرکز یہ ہوگا کہ کس طرح یہ بدلتے ہوئے حقائق سیاسی شمولیت، یکجہتی اور تنظیم سازی (Organizing) پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پینل کے شرکا

اس پینل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقررین شامل ہوں گے: 

شرکت کیسے کریں؟

ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک کی نئی لانچ کی گئی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://sasn.info/