← Back to Newsroom OS سیاست

بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے رحیم وزیر اور متعدد ساتھی گرفتار

By جدوجہد • 2025-08-05 • 6 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پرامن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پی آر ایس ایف کے رکن رحیم وزیر اور ان کے معدد ساتھیوں کو گرفتار کر کیا گیا ہے۔

پی آر ایس ایف پشاور کی جانب سے جاری بیان میں گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رحیم وزیر اور متعدد پُرامن مظاہرین کو نوآبادیاتی دور کے 3MPO قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے امن کے حامی اور بائیں بازو کی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بنوں میں ہونے والا یہ پُرامن مظاہرہ شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خاتمے کے مطالبے کے لیے تھا، جو اس علاقے میں معمول بنتے جا رہے ہیں اور اس کی وجہ دائیں بازو کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی، ریاستی تشدد اور پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور یکجہتی کا اظہار کریں۔