← Back to Newsroom OS خبریں

جموں کشمیر انتفادہ: دھرنے کا 15 واں دن، عام ہڑتال کا تیسرا ہفتہ

By Roznama Jeddojehad • 2026-06-26 • 1 min read

راولا کوٹ (نامہ نگار)گذشتہ روز بھی راولا کوٹ کے چاروں راستے پر لگائے گئے دھرنے پر امن انداز میں جاری رہے جبکہ دریک کے مقام پر دیا گیا مرکزی دھرنا سوشل میڈیا کی توجہ بنا رہا جہاں خواتین شرکاء کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسی طرح، پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی پوری ریاست عام ہڑتال پر رہی اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ مرکزی دھرنے کے مقام دریک سے،جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی کے رہنما لیاقت بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دھرنے سمیت پوری ریاست کی عوام اپنے مطالبات کے حصول کے لئے پر عزم ہے۔

5 جون سے نافذ انٹر نیٹ شٹ ڈاون ابھی تک لاگو ہے جس کی وجہ سے معلومات تک رسائی بہت محدود ہے ۔ اس کے باوجود دھرنے اور خواتین یا بچوں کے جلوسوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔خواتین نے مختلف قصبوں اور وادیوں میں تاریخ کے سب سے بڑے جلوس نکالے یا دھرنے دئے۔ خواتین کی اتنی بڑی موبلائزیشن پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ادہر، ریاست کو جانے والی خوراک اور ادویات کی سپلائی مسلسل رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔