روس یوکرین جنگ میں 20 لاکھ ہلاک، زخمی ہو چکے ہیں: زیادہ نقصان روس کا ہوا
سٹاک ہولم (جدوجہد رپورٹ)یوکرین کے خلاف روس کی سامراجی جنگ میں اب تک 20 لاکھ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ چار سال پہلے روس کی یوکرین پر چڑھائی سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زیادہ نقصان روس کا ہوا ہے۔ روس کے 450,000 لوگ محاذ جنگ پر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 14 لاکھ ہے۔
ڈیموکریسی ناو پر یہ اعداد و شمار سنٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔