شکار پور: نصراللہ گڈانی کی برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام
شکارپور (پ ر) ہاری جدوجہد کمیٹی شکارپور اور پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی طرف سے گھوٹکی کے بہادر صحافی شہید نصراللہ گڈانی کی پہلی برسی گاؤں الف خان کھوسو ضلع شکارپور میں منائی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص مرزانپور پریس کلب کے صدر جوگی ذوالفقار تھے، جب کہ صدارت ہاری جدوجہد کمیٹی کے مرکزی کنوینر علی کھوسو نے کی۔
تقریب میں ہاری جدوجہد کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عاشق ڈومکی، شعیب علی انڑ، عبدالوھاب دل، نظام الدین جوگی، غمٹھار دل، مشرف کھوسو، ناز نصراللہ مہر، اشفاق پارس نوناری، امجد علی کھوسو، عرفان دل، حافظ شکیل فاروقی، لال بخش شیخ، خدا بخش کھوسو، سرتاج سولنگی، نصیر خان کھوسو، غلام نبی بروہی، امداد کھوسو، الھ ودھایو ڈومکی، علی خان ڈومکی، قربان علی کھوسو، الطاف حسین کھوسو، حبدار کھوسو، ندیم بی ڈی دل، صدیق جکھرو اور دیگر نے شرکت کی۔
برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہید نصراللہ گڈانی کا شمار سندھ کے بہادر کرداروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک بے باک صحافی تھے، جنہوں نا صرف قلم کے ذریعے ، بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔ وہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں سمیت ہر استحصالی طبقے کے خلاف کھل کر بولے۔ دوران جدوجہد انہیں بڑی بڑی آفرز ہوئی اور دھمکیاں ملی لیکن نا وہ بکے اور نا ہی وہ ڈرے ،حالانکہ وہ انتہائی غریب آدمی تھے۔ ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا گھر بھی نہیں تھا اس کے باوجود وہ ڈٹے رہے اور لڑتے رہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ جب وہ کہیں پر رپورٹنگ کے لیے جاتے تھے تو انکے ساتھی صحافی بھاگ جاتے تھے کہ یہاں پر نصراللہ آیا ہوا ہے ،یہ ہمیں مروائے گا۔ جب جاگیرداروں نے دیکھا کہ نا ہم نصراللہ گڈانی کو خرید کرسکتے ہیں اور نا ہی ہم اسکو ڈرا سکتے ہیں تو انہوں نے سازش کر کے اسکو شہید کروا دیا ہے ۔شہادت کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے ہیں۔ ان کی شہادت نے لوگوں کو جگا دیا ہے، جس کا عملی مظاہرہ ساری دنیا نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف جدوجہد کی صورت میں دیکھا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی صحافت کی دنیا میں ایک کامریڈ تھے، ہم انکو اپنا کامریڈ سمجھتے ہیں ۔انکے خون کا بدلہ اس ملک سے جاگیرداری اور سامریہ داری نظام کا خاتمہ کر کے لیں گے اور ملک کے اندر محنت کشوں کا راج قائم کریں گے۔