← Back to Newsroom OS پاکستان

عمر چیمہ نے تمغہ حسن کارکردگی لینے سے انکار کیوں کیا؟

By جدوجہد • 2025-03-24 • 6 min read

فاروق سلہریا

منیب فاروق اور کامران شاہد وغیرہم کو تمغہ حسن کارکردگی کے حوالے سے بہت سے لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں کہ عمر چیمہ کو یہ ایوارڈ کیوں نہیں دیا کیونکہ ان کی ساری تازہ حرکتیں ایوارڈ والی ہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق،انہیں بھی ایوارڈ دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ عمر چیمہ نے بھی ایوارڈ وصول کرنے کی حامی بھری۔ عین موقع پر جب عمر چیمہ کو پتہ چلا کہ ایوارڈ ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں دیں گے تو انہوں نے تمغہ حسن کارکردگی لینے سے انکار کر دیا۔ با قی تفصیلات وہ اپنے اگلے وی لاگ میں خود عام بتائیں گے۔

Farooq Sulehria

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔