← Back to Newsroom OS پاکستان

لاہور میں کشمیر سے یکجہتی: آج پی ایس سی، آر ایس ایف کا مشترکہ مظاہرہ ہو گا - روزنامہ جدوجہد

By جدّوجہد • 2026-06-11 • 3 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ)پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ریاستی جبر سے ہونے والی ہلاکتوں اور وہاں جاری عوامی تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو (پی ایس سی) اور ریولوشنری سٹونٹس فرنٹ آج (بروز جمعرات، ۱۱ جون)لاہور میں مشترکہ مظاہرہ کریں گے۔

یہ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے شام 6 بجے منعقد ہو گا۔ یاد رہے، پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں 6 جون سے حالات کشیدہ ہیں۔ راولا کوٹ اور کوٹلی میں کم ازکم دو درجن ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کالعدم قرار دی جانے والی جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ،حسب اعلان، 9 جون کو بھمبر سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بدھ کی شام تک، لانگ مارچ کے شرکا ء راولا کوٹ کی حدود میں داخل ہو چکے تھے۔