مزدور کسان پارٹی کے چئیرمین افضل خاموش 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چئیرمین افضل خاموش کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ انہیں اتوارکے روز پشاور ائر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نجی دورے پر برطانیہ جانے کے لئے طیارے پر سوار ہو چکے تھے۔
افضل خاموش کی گرفتاری کی ملک بھر میں سیاسی کارکنوں اور ان کی اپنی جماعت نے شدید مذمت کی ہے۔ گرفتاری کے بعد، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری کی ممکنہ وجہ پی ٹی ایم کی طرف سے بلائے گئے جرگے میں ان کی تقریر ہو سکتی ہے۔