← Back to Newsroom OS بین الاقوامی

ممدانی ہی نہیں،سیاٹل کی مئیر کیٹی ولسن بھی بطور سوشلسٹ امیدوار جیتیں

By جدوجہد • 2025-11-24 • 7 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ) امریکی شہر نیویارک کے میئر کے انتخابات میں سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی کی جیت کی خبریں دنیا بھر میں شہ سرخیوں کا حصہ رہی ہیں، لیکن امریکہ ہی کے ایک اور شہر سیاٹل میں بھی ایک سوشلسٹ خاتون امیدوار میئر منتخب ہوئی ہیں، انہیں میڈیا پر اس طرح سے توجہ نہیں ملی ہے۔

سیاٹل کی میئر منتخب کیٹی ولسن نے مختلف انجمنوں اور یونینوں کے لیے ایک تنظیم کار کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، خصوصاً ٹرانزٹ رائیڈرز یونین کے لیے، جو ایک ایسی تحریک ہے جو ٹرانزٹ ورکرز اور محلّوں کو جوڑنے والی مفت عوامی ٹرانسپورٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔

وہ خود کو ایک سوشلسٹ قرار دیتی ہیں، اور کم از کم اجرت اور کرایوں سے متعلق کئی مقامی ریفرنڈمز کے خلاف مہم چلانے کے بعد، شہر کی ڈیموکریٹک پارٹی کے 6 سیکشنز کی حمایت حاصل کر چکی ہیں۔ میڈیا انہیں ڈیموکریٹ کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر حقیقت میں وہ بطور جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے باہر ہیں۔البتہ انہوں نے شہری (اربن) سیکشنز کو اپنی طرف مائل کیا ہے،اور ڈی ایس اے (ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ) نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کیا ہے، سوائے اپنی اسٹوڈنٹ برانچ کے جس نے ان کی حمایت کی۔

وہ شاید ممدانی سے بھی زیادہ حد تک، تقریباً مکمل طور پر ان آزاد تنظیموں پر انحصار کرتی ہیں جو انہیں سیاٹل تک لے کر آئی ہیں،یعنی وہی انجمنیں اور یونینیں جنہوں نے ان کی سیاسی بنیاد تعمیر کی۔ ٹرمپسٹ قوت کے خلاف مزاحمت ان کی اعلان کردہ سیاست کا مرکزی محور ہے۔