← Back to Newsroom OS بین الاقوامی

نیویارک سے میلان تک مظاہرین ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف

By جدوجہد • 2026-02-09 • 6 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ)نیویارک میں جمعرات کو کولمبیا یونیورسٹی کے درجن بھر طلبہ اور فیکلٹی ارکان کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب انہوں نے ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے براڈوے پر ٹریفک روک دی اور مطالبہ کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی اپنے بین الاقوامی طلبہ کے لیے مزید مضبوط حفاظتی اقدامات کرے۔ مظاہرین نے ایک جیسی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن پر”سینکچوری کیمپس ناؤ“کے الفاظ لکھے تھے۔

مظاہرین میں شامل ایک شخص نے کہاکہ”یونیورسٹیاں خوف اور جبر کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہونی چاہئیں، نہ کہ ان پالیسیوں کے تجربات کے لیے میدان۔ اگر ایک کیمپس اپنے ہی طلبہ اور اسکالرز کی حفاظت نہیں کرسکتا تو پھر اس کا وجود کس لیے ہے؟“
اٹلی میں بھی مظاہرین نے آئس اہلکاروں کو امریکی وفد کے ساتھ میلان میں منعقدہ سرمائی اولمپکس میں بھیجے جانے کی مخالفت کی۔ آج افتتاحی تقریب کے موقع پر سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

اطالوی مظاہرین میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”وہ قاتل ہیں، انہوں نے بہت سے بے گناہ لوگوں کو مارا ہے۔ انہوں نے ایسے غلط کام کیے ہیں جن کی میں حمایت نہیں کرتا، ہم میں سے کوئی حمایت نہیں کرتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ یہاں آئیں، چاہے صرف اولمپکس کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔“