← Back to Newsroom OS کاروبار

ٹیرف وار عالمی معیشت کو برباد کر سکتی ہے: آئی ایم ایف کا نیا تخمینہ جاری

By جدوجہد • 2025-07-31 • 8 min read

لاہور(جدوجہد رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) حالیہ اقتصادی جائزے میں 2025 کے لیے عالمی ترقی کی پیش گوئی کو 3.0فصد تک بڑھا دیا، جو گزشتہ اپریل میں کی گئی 2.8فیصد کی پیش گوئی سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ 2026 کے لیے یہ تخمینہ 3.1فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو اپریل کی 3.0فیصد سے معمولی بہتری کی علامت ہے ۔

امریکی درآمدی محصولات پر مبنی موثر ٹریف ریٹ 24.4فیصد سے کم ہو کر 17.3فیصد تک پہنچ چکا ہے، تاہم یہ شرح اب بھی تاریخی طور پر بلند ہے ۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق تجارتی عدم یقینی اور بغیر منصوبہ بندی کے بلند ٹریف نے عالمی تجارت میں خلل ڈالاہے۔ تاہم پچھلے اندازے کے برعکس نقصان اتنا شدید نہیں رہا جیسا کہ خطرہ ظاہر کیا گیا تھا ۔

کاروباری اداروں نے اگست میں نافذ ہونے والے ممکنہ اضافی ٹریف سے قبل درآمدات کو پہلے سے اسٹاک کیاہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقتی فائدہ جلد ختم ہو جائے گا اور بعد میں یقینامنفی اثرات مرتب ہوں گے

آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ اگر اگلے مہینوں میں ٹریف کی شرح بڑھتی ہے یا مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تو عالمی اقتصادی نمو 0.2 فیصد تک کم ہو سکتی ہے ۔

تکنیکی طور پر کمزور امریکی ڈالر، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، اور بڑھتے مالی خسارے سے عالمی مالی حالات سخت ہو سکتے ہیں، جس سے سود کی شرح میں اضافہ اور تبادلہ بیلنس پر دباؤ پڑ سکتا ہے ۔

آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’عالمی معیشت اب بھی تکلیف میں ہے، اور اس سطح کے ٹیرف برقرار رہنے کی صورت میں یہ تکلیف جاری رہے گی، حالانکہ صورتحال اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ہو سکتی تھی۔‘

آئی ایم ایف نے امریکہ کے لیے نمو کا تخمینہ 2025 میں 1.9فیصد، اور 2026 میں 2.0فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ نئے ٹیکس اقدامات اور حکومتی سرمایہ کاری اس میں مددگار تصور کی جا رہی ہے۔یوروزون کے لیے 2025کے اندازے ایک فیصد تک بڑھے، جبکہ چین کی نمو کوبین الاقوامی تجارت میں بہتری کی وجہ سے 4.2فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مجموعی ترقی کی شرح 4.1فیصد برقرار رہے گی، جس کے بعد آئندہ سال ہلکی کمی کے ساتھ 4.0فیصد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی اقتصادی ترقی کی شرح میں کچھ بہتری ہوئی ہے مگر یہ ابھی بھی 2024 کی نمو (3.3فیصد) یا قبل از وباء کے توازن (3.7فیصد) سے کم ہے۔ٹریف خطرہ ابھی باقی ہے ۔ اگر شرح میں مزید اضافہ ہوا تو عالمی تجارت اور نمو پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔علاقائی سطح پر اثرات مختلف ہیں۔ترقی بعض خطوں میں متوازن مگر مستقل خطرات میں اضافے کے باعث محتاط توازن برقرار ہے۔

فی الحال اسٹاک پائلنگ اور کم ڈالر نے نمو کو مستحکم رکھنے میں تعاون کیا ہے، مگر یہ وقتی سہارا زیادہ دیر برقرار نہیں رہنے والا ۔ ٹیرف اور جغرافیائی بے یقینی بڑھنے کی صورت عالمی معیشت کی موجودہ صورت ڈگمگا سکتی ہے۔