’پاکستانی جھنڈے جیسا ہے‘: آر ایس ایس نے برازیل کے جھنڈے اتروا دئیے
فاروق سلہریا
بھارتی ریاست کیرالہ کے کولام ضلع میں ،راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے فٹ بال ورلڈ کپ کے سلسلے میں برازیل کے مداحوں کی جانب سے لگائے گئے برازیل کے جھنڈے زبردستی اترو ا دئیے۔
آر ایس ایس کا اصرار تھا کہ برازیل کا سبز اور پیلا جھنڈا پاکستان کے سبز (و سفید) جھنڈے جیسا دکھائی دیتا ہے۔جب آر ایس ایس کے کارکنوں نے برازیل کے نوجوان مداحوں کی جانب سے لگائے گئے جھنڈے زبردستی اتار دئیے تو برازیلی مداحوں نے وہ جھنڈے دوبارہ ،زیادہ اونچی جگہوں پر پھر سے لہرا دئیے۔
اس عمل کے بعد، آر ایس ایس نے پولیس سے رجوع کیا اور پولیس نے برازیل کے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ برازیل کے جھنڈے لہرانے سے باز رہیں۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔
