چین کے تبت پر قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے خود سوزی
سٹاک ہولم (نامہ نگار) امریکہ میں مقیم تبت کے شہری لوبگا رنگزین نے گذشتہ اتوار اقوام متحدہ کے سامنے چین کے تبت پر قبضے کے خلاف خود سوزی کر لی۔
اس واقعہ کو انہوں نے لائیو سٹریم کیا اور اپنے پیغام میں کہا’’ ایسا نہیں کہ ہم آزاد نہیں۔ ہم آزاد تھے مگر پھر آزادی چلی گئی۔اس لئے ہم اہل تبت جو جلا وطنی میں رہ رہے ہیں ، ہمیں متحد ہوکر تبت کی آزادی کے لئے کام کرنا چاہئے‘‘۔
اس احتجاج میں ان کی جان چلی گئی۔ وہ نیو یارک میں رہتے تھے اور تبت کی آزدی کے حامی تھے۔