روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

18 ملکوں میں ریکارڈ 124 صحافی مارے گئے، پاکستان دوسرا مہلک ملک قرار

18 ملکوں میں ریکارڈ 124 صحافی مارے گئے، پاکستان دوسرا مہلک ملک قرار

لاہور(جدوجہد رپورٹ) کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(سی پی جے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ سال2024میں 18ملکوں میں ریکارڈکم از کم 124صحافی مارے گئے۔ ان ہلاکتوں میں سے دو تہائی سے زیادہ کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق سی پی جے نے کہا کہ جب سے یہ ریکارڈ تنظیم نے رکھا شروع کیا ہے، سال2024میڈیا کارکنوں کے لیے سب سے مہلک سال رہا ہے۔ اس سے قبل میڈیا ورکرز کے لیے مہلک ترین سال 2007تھا، جب 113صحافی مارے گئے تھے۔ ان میں سے نصف تعداد عراق جنگ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پر مسلط اسرائیل کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سال2024کے دوران کم از کم 85صحافی ہلاک ہوئے، جن میں سے 82فلسطینی تھے۔

تنظیم نے اسرائیل پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور صحافیوں کو ہی اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سوڈان اور پاکستان میڈیا ورکرز کے لیے مشترکہ طور پر دوسرے سب سے زیادہ مہلک ممالک رہے ہیں، ہر دو ملکوں میں کم از کم 6، 6صحافی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم24صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔ غزہ اور لبنان میں 10صحافیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا، جبکہ14دیگر صحافیوں کو ہیٹی، میکسیکو، پاکستان، میانمار، موزمبیق، ہندوستان، عراق اور سوڈان میں قتل کیا گیا۔

تنظیم کے مطابق فری لانس صحافیوں کی43ہلاکتیں ہوئیں، جو گزشتہ سال کی کل تعداد کا 35فیصد سے بھی زیادہ ہیں، ان میں سے 31غزہ سے رپورٹ کرنے والے فلسطینی صحافی تھے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں