روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں 2 ہزار ہلاکتیں

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں 2 ہزار ہلاکتیں

لاہور(جدوجہد رپورٹ) غزہ میں جمعرات کے اوئل سے اسرائیلی حملوں میں 60سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ جنگ بندی کے معاہدے کو توڑنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد تقریباً2ہزار ہو گئی ہے۔ حالیہ مرنے والوں میں پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان اس وقت مارا گیا، جب جنوبی غزہ کی پٹی میں ان کے خیمے پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جمعرات کو علی الصبح ایک اور حملے نے غزہ شہر میں ایک گھر منہدم کر دیا، جس میں ایک فلسطینی سابق قیدی اور اس کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا۔

اسرائیل کی فوج نے جمعرات کو اقوام متحدہ سے ایک غیر معمولی معافی کی اپیل کی، جب گزشتہ ماہ غزہ میں ایک اسرائیلی ٹینک نے گیسٹ ہاؤس پر گولہ باری کی، جس میں اقوام متحدہ کے عملے کا ایک رکن ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے ابتدا میں ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 285 اقوام متحدہ کے کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں