روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

امریکہ دوسرے ملکوں پر 400 حملے کر چکا ہے

امریکہ دوسرے ملکوں پر 400 حملے کر چکا ہے

سٹاک ہولم (فاروق سلہریا) 1776 میں بطور ریاست اپنے قیام سے اب تک، امریکہ دوسرے ممالک پر 400 مرتبہ حملے، فوجی مداخلت یا یلغار کر چکا ہے۔

یہ اعدادو شمار سویڈش جریدے ’انٹرناشنالن‘ میں سویڈن کے معروف تاریخ دان ہوکن بلوم کوست اور ایلکس فیونتس کے ایک مشترکہ مضمون میں پیش کئے گئے ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق، آدھے سے زیادہ حملے دوسری عالمی جنگ کے بعد جبکہ 25 فیصد حملے سوویت یونین کے انہدام کے بعد ہوئے۔ یاد رہے، ان اعداد و شمار میں وہ امریکی مداخلتیں شامل نہیں جو سی آئی اے نے خفیہ طور پر کیں۔

امریکہ نے گیارہ مرتبہ سرکاری طور پر اعلان جنگ کیا۔

Farooq Sulehria

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں