روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

امریکی امداد کی معطلی سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

امریکی امداد کی معطلی سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

لاہور(جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے کے فیصلے کی وجہ سے مزید لاکھوں افراد ایڈز کے مرض سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکہ ترقی پذیر ملکوں کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز یو ایس ایڈ کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ تین ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی امداد ایڈز ریلیف فنڈنگ کا ایک بڑا حصہ ہے اور اگر یہ ختم ہو گیا تو لوگ مر جائیں گے۔ امریکی صدر کے اقدام میں ایمرجنسی پلان برائے ایڈز ریلیف کے تمام امور کی فنڈنگ بھی 90روز کے لیے معطل کرنا شامل ہے۔

فاؤنڈیشن فار ایڈز ریسرچ کے ایک تجزیے کے مطابق یہ پروگرام 2کروڑ سے زیادہ ایچ آئی وی مریضوں اور 2لاکھ70ہزار ہیلتھ ورکرز کی مدد کرتا ہے۔ 5سال میں اموات میں 10گنا اضافہ ہو سکتا ہے، یعنی63لاکھ اضافی اموات ہو سکتی ہیں، یا اسی عرصے میں نئے انفیکشن میں 87لاکھ افراد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں