روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

اٹلی: مارکس کو نصابی کتابوں سے نکالنے کی تجویز، فلسفیوں کی بغاوت - روزنامہ جدوجہد

اٹلی: مارکس کو نصابی کتابوں سے نکالنے کی تجویز، فلسفیوں کی بغاوت - روزنامہ جدوجہد

لاہور (جدوجہد رپورٹ)اٹلی کی فار رائٹ حکومت کے وزیر تعلیم نے سیکنڈری سکول کی سطح پر پڑھائے جانے والے فلسفے کے نصاب میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے ۔

آئرش ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تجویز کے مطابق کارل مارکس کو نصاب سے نکال کر جوبانی جنتیلے(Giovanni Gentile) کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

یاد رہے، جوبانی جنتیلے مسولینی کی فسطائی حکومت میں وزیر تعلیم تھا۔ دونوں نے مل کر ــ’’ڈاکٹرائن آف فاشزم‘‘ کے عنوان سے کتاب بھی لکھی تھی جسے فسطائی نظریات کو واضح شکل دینے کی پہلی منظم اور اہم کوشش سمجھا جاتا ہے۔

سیکنڈری سکول کی سطح پر،پچاس فیصد سے زائد طلبہ فلسفے کا مضمون پڑھتے ہیں۔ مجوزہ تجویز کے خلاف ملک کے فلسفیوں نے بغاوت کر دی ہے۔ اٹلی کی مختلف جامعات میں فلسفہ پڑھانے والے 60 پروفیسرز نے ایک احتجاجی اپیل جاری کی جس پر اب تک 1400 فلسفی دستخط کر چکے ہیں۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں