روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

ایران جنگ: امریکی تیل کمپنیوں کو 60 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا

ایران جنگ: امریکی تیل کمپنیوں کو 60 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا

سرگودہا (فاروق سلہریا)اگر اس سال تیل کی اوسط قیمت100 ڈالر فی بیرل رہی تو تیل کا کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیاں امسال 60 ارب ڈالر سے بھی زائد اٖضافی آمدن بنا سکیں گی۔ گذشتہ ہفتے تیل کی قیمت میں لگ بھگ 47 فیصد اضافہ ہوا اور 70 ڈالر فی بیرل سے قیمت سو ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، صرف اس مہینے تیل کی قیمتوں کے حالیہ اضافے کی وجہ سے امریکی آئل کمپنیاں 5 ارب ڈالر کا فائدہ اٹھائیں گی۔ یاد رہے، عالمی سطح پر تیل کے کاروبار پر اجارہ داری رکھنے والی پانچ بڑی کمپنیاں البتہ اس جنگ سے نقصان میں رہیں گی کیونکہ ان کمپنیوں کا خلیج کے تیل میں زیادہ حصہ ہے۔

ان پانچ کمپنیوں میں سے دو (ایکس موبل اور شیورن) کا تعلق بھی امریکہ سے ہے جبکہ دیگر تین(شیل، ٹوٹل انرجیز اور بی پی) یورپی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔اس وجہ سے، فنانشل ٹائمز کے مطابق، اس جنگ سے تمام امریکی کمپنیوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں