لاہور(جدوجہد رپورٹ)’بلومبرگ‘ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مغربی ملٹی نیشنل کمپنی کوکاکولا آئس چیک اے ایس کو دو بڑی مارکیٹوں میں اپنے شیئرز میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ کمی مغربی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیلوں سے جنہیں اسرائیل سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوکاکولا کی ترکی میں اسپارکلنگ بیوریجز مارکیٹ میں شیئر 59 فیصد سے کم ہو کر 54 فیصد رہ گیا ہے، یعنی پانچ فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کمپنی کا مارکیٹ شیئر 47 فیصد سے کم ہو کر 43 فیصد ہو گیا ہے، یعنی چار فیصد پوائنٹس کی گراوٹ سامنے آئی ہے۔ ترکی اور پاکستان کے علاوہ کمپنی کو دیگر ممالک جیسے قرغزستان، اردن، اور ازبکستان میں بھی مارکیٹ شیئر میں کمی کا سامنا رہا ہے۔
بلومبرگ اور دیگر ذرائع کے مطابق کوکاکولا آئس چیک اے ایس کی دوسری سہ ماہی کی خالص آمدنی میں 31 فیصد کمی ہوئی ہے، جو 5.1 بلین لیرہ (تقریباً 124 ملین امریکی ڈالر) رہی، اگرچہ یہ نتائج تجزیہ کاروں کی توقعات سے بہتر تھے۔