روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

دو سالہ خانہ جنگی: 40 لاکھ سوڈانی ملک چھوڑ چکے

دو سالہ خانہ جنگی: 40 لاکھ سوڈانی ملک چھوڑ چکے

لاہور(جدوجہد رپورٹ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ چکے ہیں، جس سے یہ دنیا کا بدترین نقل مکانی کا بحران بن چکا ہے۔

’رائٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے (یو این ایچ سی آر) کی ترجمان ایوجن بیون نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر تنازعہ جاری رہا تو مزید ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، جو علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سوڈان کی سرحدیں 7ممالک سے ملتی ہیں، جن میں چاڈ، جنوبی سوڈان، مصر، اریٹیریا، ایتھوپیا، وسطی افریقی جمہوریہ اور لیبیا شامل ہیں۔ چاڈ میں 8 لاکھ سے زائد پناہ گزین پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کے لیے پناہ گاہوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور مالی امداد کی شدید کمی ہے۔ اب تک صرف 14 فیصد فنڈنگ کی اپیلیں پوری ہوئی ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے نمائندے ڈوسو پیٹریس اہوانسو نے کہاکہ ’یہ ایک بے مثال انسانی بحران ہے۔ یہ ایک تحفظ کا بحران ہے، جو پناہ گزینوں کی طرف سے رپورٹ کی گئی تشدد کی بنیاد پر ہے۔‘

پناہ گزینوں نے خوفناک تشدد اور دہشت کی داستانیں بیان کی ہیں۔ ایک 7سالہ لڑکی، جس کے والد اور دو بھائیوں کو سوڈان کے زمزم کیمپ پر حملے میں قتل کر دیا گیا، خود بھی زخمی ہو گئی اور فرار کے دوران اس کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔ اس کی والدہ پہلے ہی ایک اور حملے میں ہلاک ہو چکی تھیں۔ دیگر پناہ گزینوں نے بتایا کہ مسلح گروہوں نے ان کے گھوڑے اور گدھے چھین لیے اور انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کو گاڑیوں میں کھینچ کر لے جائیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سوڈان میں خانہ جنگی جاری رہی تو مزید ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں