روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

صادق آباد: پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے زیر اہتمام یوم مئی ریلی اور جلسہ عام - روزنامہ جدوجہد

صادق آباد: پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے زیر اہتمام یوم مئی ریلی اور جلسہ عام - روزنامہ جدوجہد

صادق آباد(جدوجہد رپورٹ)صادق آباد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین (PTUDC) کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر ریلی اور جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز باغ بہشت سے ہوا اور مختلف صنعتی و شہری علاقوں سے گزرتی ہوئی جمال دین والی شوگر ملز یونٹ 2، فاطمہ فرٹیلائزر گیٹ نمبر 2، فوجی فرٹیلائزر کمپنی گیٹ نمبر 1، ریسکیو 1122 آفس، ہسپتال روڈ اور ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک پہنچی، جہاں جلسہ عام منعقد ہوا۔

ریلی کے مختلف مقامات پر مزدور رہنماؤں نواب دین لاشاری، علی گل، ناصر باجوہ، خیر محمد تنیو، سید مبشر گیلانی، حبیب چانڈیہ، پروفیسر زاہد نہال اور قمر الزماں خاں سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ جمال دین والی روڈ سے 11 چک اور کوٹ شاہ کے کسانوں اور طلبہ کونسل کے اراکین پر مشتمل موٹر سائیکل ریلی بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوئی۔

مقررین نے مزدوروں کی بدترین حالتِ زار کا ذمہ دار سرمایہ دارانہ نظام، نجکاری، مزدور دشمن قوانین اور شدید استحصال کو قرار دیا۔ انہوں نے محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ طبقاتی شعور اپنائیں، منظم ہوں اور اپنے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کریں۔

جلسے میں مسعود افضل کاشی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے جبکہ اعجاز حسین نے فیض احمد فیض کی نظمیں پیش کیں۔

جلسے میں متفقہ قراردادوں کے ذریعے نجکاری پالیسی کے خاتمے، مزدور دشمن قوانین کی واپسی، کنٹریکٹ لیبر کے خاتمے، مستقل روزگار، لیبر کورٹس کے قیام، یونین سازی کی آزادی، مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی ٹیکس واپس لینے، آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط مسترد کرنے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر جنگی دباؤ کی مذمت کا مطالبہ کیا گیا۔

اختتام پر عہد کیا گیا کہ مزدوروں، کسانوں اور طلبہ کو منظم کر کے مشترکہ جدوجہد کو مضبوط تحریک میں بدلا جائے گا۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں