روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

لاہور: پولیس نے جموں کشمیر کے حق میں مظاہرہ روک دیا، اویس قرنی 3 ساتھیوں سمیت گرفتار و رہا - روزنامہ جدوجہد

لاہور: پولیس نے جموں کشمیر کے حق میں مظاہرہ روک دیا، اویس قرنی 3 ساتھیوں سمیت گرفتار و رہا - روزنامہ جدوجہد

لاہور (جدوجہد رپورٹ)جمعرات کے روز ،پولیس نے لاہور پریس کلب کے باہر پروگریسو سٹونٹس کولیکٹو اور ریولوشنری سٹونٹس فرنٹ کے زیر اہتمام ،جموں کشمیر میں جاری لانگ مارچ اور وہاں ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبر کا شکر ہونے والے باشندوں سے یکجہتی کے لئے ہونے والے مظاہرے کو ناکام بنانے کے لئے مظاہرے کے منتظمین اور طلبہ تنظیموں کے رہنماوں : اویس قرنی، احسن جاوید ، جمیل بلوچ اور حماد خان کاکڑ کر گرفتار کر لیا۔ زبردست احتجاج کے بعد، چاروں کو رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،ان چاروں رہنما وں کو قلعہ گوجر سنگھ تھانے میں زیر حراست رکھا گیا جبکہ تھانے کے احاطے میں درجنوں سیاسی کارکن ان چار رہنماوں کی رہائی کے لئے جمع ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق،مظاہرہ شام 6 بجے شروع ہونا تھا۔ مظاہرے سے قبل ہی ایس ایچ او تھانہ قلعہ گوجر سنگھ کی جانب سے منتظمین کو دھمکی آمیز پیغامات بذریعہ موبائل فون بھیجے گئے۔مظاہرے سے قبل، جوں ہی مندجہ بالا رہنما موقع پر پہنچے، انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی ویڈیو فوٹیج شوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اس موقع پر موجود، پولیس کی جانب سے، بعض خواتین مظاہرین کو دھمکی دی گئی اور ان سے کہا گیا کہ وہ دور رہیں۔گرفتاریوں کے ذریعے اس پر امن مظاہرے کو ،بزور تشدد ،روک دیا گیا البتہ رات گئے ان گرفتار رہنماوں کو رہا کر دیا گیا۔

اویس قرنی ریولوشنری سٹونٹس فرنٹ (آر ایس ایف) کے چئیرمین، ایشین مارکسٹ ریویو کے مدیر اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے سر گرم کارکن ہیں۔

حماد خان کاکڑ پروگریسو سٹونٹس کولیکٹو کے سابق نائب صدر ہیں۔

جمیل بلوچ نیشنل سٹونٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے سابق چئیر مین ہیں۔

احسن جاوید پروگریسو سٹونٹس کولیکٹو کے مرکزی آرگنائزر ہیں۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں