لاہور (جدوجہد رپورٹ) مدیر جدوجہد فاروق سلہریا 6 مئی کو بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ ”ہسٹری اینڈ سوسائٹی“ کانفرنس کے موقع پر اپنی حالیہ شائع شدہ کتاب ”میڈیا سب امپیریل ازمز اینڈ دی رائز آف گلوبل ساوتھ“بارے ایک خصوصی سیشن میں کتاب کا تعارف پیش کریں گے۔اس سیشن کا آغاز1:30 بجے ہو گا۔
سالانہ ”ہسٹری اینڈ سوسائٹی“ کانفرنس بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ لبرل آرٹس کے زیر اہتمام منعقد ہوتی ہے۔ امسال اس کانفرنس کا تیسرا سالانہ اجلاس منعقد ہو گا۔ ”میڈیا سب امپیریل ازمز اینڈ دی رائز آف گلوبل ساوتھ“ امسال جنوری میں اکیڈیمک کتابوں کے معروف عالمی اشاعت گھر، پیلگریو میکملن کے زیر اہتمام شائع ہوئی تھی۔ کتاب بارے مزید تفصیلات اس لنک پر دستیاب ہیں:
https://jeddojehad.com/archives/56789