روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

حکمرانوں کے جادو ٹونے اور عملیات ٹراٹسکی کی نظر میں

حکمرانوں کے جادو ٹونے اور عملیات ٹراٹسکی کی نظر میں

زار (روس)نکولس (دوم)اور زارینہ الیگزینڈرا کے پورے دور حکمرانی میں نہ صرف روس بلکہ دوسرے ممالک سے بھی جوتشی اورجنونی قسم کے پیر فقیر دربار میں لائے جاتے تھے۔ قسمت کا حال بتانے والے خصوصی سرکاری نوسرباز پروان چڑھے، جن پر بادشاہ سے منسلک بالائی ایوان تشکیل پا گیا۔بیگمات کا سرکاری درجہ رکھنے والی توہمات سے لبریز بوڑھی عورتوں، کچھ نہ کرنے والے عہدیداروں اور پوری پوری وزارتیں کرائے پر لے لینے والے مالداروں کی کمی نہیں تھی۔اپنے مقابلے میں آنے والے مداریوں اور جادو ٹونا کرنے والوں سے حسد کھانے والے آرتھوڈاکس چرچ کے بڑے پادری بھی سازشوں کے اِس دربار عالیہ تک اپنا مقدس راستہ بنانے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔ وٹّ نے اِس حکمران حلقے، جس کے ساتھ دو بار اُس نے اپنا سر ٹکرایا، کو ’’ درباری مشیروں-08 کا کوڑھ زدہ حلقہ‘‘ قرار دیا۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں