روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

افغان خواتین سے یکجہتی: کل سٹاک ہولم میں مظاہرہ ہو گا

افغان خواتین سے یکجہتی: کل سٹاک ہولم میں مظاہرہ ہو گا

سٹاک ہولم(نمائندہ جدوجہد) افغان خواتین سے یکجہتی کے لئے کل سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں دن دو بجے ،منٹ توریت کے مقام پر مظاہرہ ہو گا۔

اس مظاہرے کا مقصد افغان خواتین سے یکجہتی ہے جو تحصیل، کار، آزادی (علم، کام،آزادی) کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس مظاہرے کی فوری وجہ گذشتہ ہفتے افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کے ہاتھوں دو مظاہرین کی ہلاکت ہے جو لباس کی خلاف ورزی کے الزام میں قید خواتین کی رہائی کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے۔

ہرات میں طالبان رژیم کی جانب سے لاگو کردہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام میں کم از کم تیس خواتین کو گذشتہ چند دنوں میں گرفتار کیا گیا۔ ان کی رہائی کے لئے ہونے والے مظاہرے پر طالبان نے سیدھی گولی چلا دی جس سے دو افراد جاں بحق اور نصف درجن کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں