روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

امریکہ میں 2024 سے اب تک 12فیصد سرکاری ملازمتیں ختم کر دی گئیں

امریکہ میں 2024 سے اب تک 12فیصد سرکاری ملازمتیں ختم کر دی گئیں

لاہور(جدوجہد رپورٹ)تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024 سے جنوری 2026 کے درمیان امریکی حکومت کا سویلین عملہ 12 فیصد کم ہو گیا ہے، جو صدر ٹرمپ کی وفاقی اداروں میں اسامیوں کو کم کرنے کی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اعداد و شمار بدھ کے روز شائع کیے گئے، جن کے مطابق کمی تقریباً تمام بڑے وفاقی محکموں میں محسوس کی گئی، خصوصاً امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ اورڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز میں یہ کمی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ سے اس عرصے میں 24 فیصد ملازمین کم کر دیے گئے، اورمحکمہ صحت و انسانی خدمات کے ملازمین میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

یہ اعداد و شمار اس تناظر میں اہم ہیں کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ امریکی بیوروکریسی حد سے زیادہ پھیلی ہوئی اور غیر موثرہے، اور وہ وفاقی محکموں کا حجم نمایاں طور پر کم کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ اس بڑے رجحان سے تقریباً مستثنیٰ رہا۔الٹا اس محکمے کے عملے میں 1فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ محکمہ ہے جو امیگریشن نفاذ کی ذمہ داری نبھاتا ہے، اور ٹرمپ نے اپنی صدارت کے مرکزی نکات میں گرفتاریوں اور ملک بدریوں کو نمایاں حیثیت دی ہے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں