روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

ایپسٹین دستاویزات: کونسل آف یورپ نے سابق سیکرٹری جنرل کا استثنیٰ ختم کر دیا

ایپسٹین دستاویزات: کونسل آف یورپ نے سابق سیکرٹری جنرل کا استثنیٰ ختم کر دیا

اوسلو(جدوجہد رپورٹ) کونسل آف یورپ نے اپنے سابق سیکرٹری جنرل تھُربیعورن یاگلاند کا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کونسل آف یورپ کی اس کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے جو کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں پر مشتمل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی کونسل نے اپنے کسی سابق اعلیٰ رہنما کے استثنیٰ کو ختم کیا ہے۔

خیال رہے کہ تھُربیعورن یاگلاند ناروے کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں اور نارویجن کریمنل انویسٹی گیشن سروس نے ایپسٹین دستاویزات کے انکشافات کے تناظر میں اُن کے متعلق سنگین بدعنوانی کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کیا ہوا ہے۔ یہ استثنیٰ نارویجن پولیس کی درخواست کے بعد ختم ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ یاگلاند کے متعلق جو شبہات سامنے آئے ہیں ان کی کھل کر تحقیقات کی جائیں اور استثنیٰ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ وہ تحقیقات کا کام کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھ سکتے ہیں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں