روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

نیا افغانستان: ملک بھر میں دو دن تک انٹرنیٹ بند رہنے کے بعد بحال

نیا افغانستان: ملک بھر میں دو دن تک انٹرنیٹ بند رہنے کے بعد بحال

لاہور (جدوجہد رپورٹ) طالبان نے ملک بھر میں دو دن تک انٹر نیٹ بند کرنے کے بعد اب بحال کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، پیر کی شام تک،پورے ملک میں انٹر نیٹ بند ہو چکا تھا۔اس پابندی کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا مگر اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر ایک حکومتی ترجمان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اس پابندی کی تصدیق کی ہے۔

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹر کرتا ہے، نے بھی افغانستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں، بعض صوبوں نے انٹرنیٹ کی فراہمی یہ کہہ کر بند کر دی تھی کہ اس کا مقصد فحاشی کی روک تھام ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ حالیہ پابندی کا مقصد بھی یہی ہو سکتا ہے۔

انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے سے بنکنگ، باہمی رابطے، ٹی وی نشریات اور بعض دیگر شعبے شدید متاثر رہے ہیں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں