روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

نیوجرسی سٹی کونسل انتخابات میں دو سوشلسٹ امیدوار کامیاب

نیوجرسی سٹی کونسل انتخابات میں دو سوشلسٹ امیدوار کامیاب

لاہور(جدوجہد رپورٹ)امریکی ریاست نیو جرسی میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار جوئیل بروکس اور جیک ایفروس نے جرسی سٹی کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ گزشتہ ایک صدی میں نیو جرسی میں کسی بھی سوشلسٹ کی پہلی انتخابی فتح ہے، جسے مقامی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ان کامیابیوں کا سلسلہ اس وقت مزید نمایاں ہوا جب حال ہی میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ زوہرن ممدانی نیویارک سٹی کے آئندہ میئر منتخب ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فتوحات امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں بائیں بازو کی سیاست کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی علامت ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جرسی سٹی میں حالیہ نتائج نہ صرف مقامی پالیسی مباحث پر اثر ڈالیں گے بلکہ مستقبل میں سوشلسٹ پلیٹ فارم رکھنے والے امیدواروں کے لیے ہمت افزا راستہ بھی ہموار کریں گے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں