روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

چین کی کمیونسٹ پارٹی آف کیپٹل اسٹس

چین کی کمیونسٹ پارٹی آف کیپٹل اسٹس

لاہور(جدوجہد رپورٹ)چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے 2001 میں سرمایہ داروں کو پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد نیشنل پیپلز کانگریس اور مشاورتی باڈی میں ارب پتی اراکین کی تعداد اور دولت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

’لنکس‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 تک چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور اس کی مشاورتی باڈی کے 153 اراکین کی مجموعی دولت 650 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

2023 تک ان اداروں میں 80 سے زائد ایسے ارکان موجود تھے جو ارب پتی تھے۔ NPC کے 41 ارب پتی نمائندوں کی مجموعی دولت 191 ارب ڈالر تھی،اور یہ بھی اس کے مقابلے میں بہت کم ہے جو مشاورتی کمیٹی کے 40 ارب پتیوں کی مشترکہ دولت بنتی ہے، جو 313 ارب ڈالر تک پہنچتی ہے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں