اسلام آباد(جدوجہد رپورٹ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کلائمیٹ ایکٹوسٹ نبیل آرمان کو مبینہ طور پر اسلام آباد سے اغواء کر لیا گیا ہے۔ انہیں کلائمیٹ ایکشن انرجی ایکسیس کے دفتر سے اغواء کیا گیا۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سول کپڑوں میں آئے سرکاری اہلکاروں نے شام 7بجے کے قریب جی1-7میں واقع دفتر سے انہیں اغواء کیا۔
ان کے ساتھیوں کے مطابق اغواء کار اہلکاروں نے اپنا تعلق کرمنل انوسٹی گیشن ایجنسی سے ظاہر کیا۔ نبیل آرمان کے اغواء کی سوشل میڈیا پر مذمت کی جا رہی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔