روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

جموں کشمیر: سرکاری ملازمین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - روزنامہ جدوجہد

جموں کشمیر: سرکاری ملازمین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - روزنامہ جدوجہد

راولاکوٹ(نامہ نگار) پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں پر مشتمل الائنس’آل ایمپلائز کنفیڈریشن پونچھ‘ کے زیر اہتمام تمام محکموں کے ملازمین نے راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں خواتین ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے آل ایمپلائز کنفیڈریشن کے صدر خورشید اقبال، جنرل سیکرٹری داؤد رفیق، سینئر نائب صدر جاوید عزیز، ناظم افتخار، لالہ قیوم، ایس ایم عارف، سردار سجاد احمد، مسرت ملک ، صفیہ بیگم، منصور شفیق، التمش تصدق، زبیر گلشن، محمد اشرف، شاہد خان، شفقت حسین، فیض احمد، ندیم بٹ، انور خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور ملازمین انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک طویل عرصے سے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہمارے تسلیم شدہ مطالبات پربھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مشترکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں۔

مقررین نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 21مئی کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں