روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

علم و ادب پبلشرز کے جنرل منیجر چنگیز ساحر بلوچ کراچی سے لاپتہ

علم و ادب پبلشرز کے جنرل منیجر چنگیز ساحر بلوچ کراچی سے لاپتہ

لاہور(جدوجہد رپورٹ) علم و ادب پبلشرز اینڈ بکس سیلرز کے جنرل منیجر چنگیز ساحر بلوچ کراچی سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں نامعلوم افراد نے اردوبازار کراچی میں واقع علم و ادب بک شاپ سے اغواء کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سیو چنگیز ساحربلوچ کے نام سے ان کی رہائی کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ چنگیز ساحر تنقیدی سوچ، ادبی آزادی، اور بلوچی زبان و ادب کے تحفظ کے فروغ میں صف اول کے کردار رہے ہیں۔

ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ان کی گمشدگی صرف ایک فرد کا ذاتی سانحہ نہیں، بلکہ یہ ادب، اظہاررائے کی آزادی، اور لسانی تنوع پر براہ راست حملہ ہے۔ کون سا قانون شہریوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے اٹھائے جانے کی اجازت دیتا ہے؟ کون سا نظامِ انصاف کسی فرد کو آزاد اور منصفانہ سماعت کے بغیر غائب کیے جانے کو روا رکھتا ہے؟ یہ بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تحفظات کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ ہم چنگیز ساحر کی فوری اور محفوظ رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تمام پبلشرز، ادبی برادری، دانشوروں، ادیبوں، طلبہ، اور قارئین سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ چنگیز ساحر کے لیے آواز بلند کریں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں