روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

یوم مئی:پاکستان کے چاروں صوبوں اورزیر انتظام علاقوں میں ریلیاں اور پروگرامات - روزنامہ جدوجہد

یوم مئی:پاکستان کے چاروں صوبوں اورزیر انتظام علاقوں میں ریلیاں اور پروگرامات - روزنامہ جدوجہد

لاہور(جدوجہد رپورٹ) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں اور زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں، جلسے اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں مزدور یونینوں، صحافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں مہنگائی، نجکاری، جبری بے دخلی، آزادی اظہار پر پابندی اور ملازمتوں سے نکالنے پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کم از کم اجرت میں خاطر خواہ اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک درجن سے زائد تنظیموں کے رہنماؤں نے یہ مطالبات یکم مئی کو نیشنل پریس کلب میں ایک عوامی اجتماع میں پیش کیے۔ یہ تقریب راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس، پی ایف یو جے، نیشنل پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی (مارکسسٹ)، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ،عورت مارچ، سی ڈی اے ایمپلائیز یونین (پاشا گروپ)، ائیسکو ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل ایمپلائیز یونین،پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کیمپین، آل پاکستان کچی آبادیز الائنس، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد شہری نیٹ ورک اور دیگر نے ترتیب دی تھی۔

جلسہ کے شرکاء نے فلسطین، لبنان اور ایران پر امریکی سامراج اور اسرائیلی صہونی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہوئے ان کے عوام کی مزاحمت اور دنیا بھر میں سامراج مخالف مزاحمتی تحریکوں کو سلام پیش کیا۔

میرپور خاص میں یومِ مئی 2026 کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کی جانب سے شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میرپورخاص میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)، انجمن ترقی پسند، اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی، عوامی ورکر پارٹی مارکسسٹ، تاج فاؤنڈیشن، ریلوے محنت کش یونین سمیت مختلف مزدور تنظیموں اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

بٹ خیلہ خیبرپختونخوا میں یوم مزدور کے حوالے سے ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین، آر ایس ایف اور دیگر تنظیموں کے شرکاء نے شرکت کی۔

مظفرآباد میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین اور پی آر ایف کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء ریلی سے راشد شیخ، نوید اسحاق، مفید عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

رحیم یار خان میں بھی عالمی یوم مزدور کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین اور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے لیے عظیم الشان ریلی ریلوے چوک تا پریس کلب نکالی گئی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی کی قیادت معروف بزرگ مزدور راہنما سید زمان خان،DWAC کے چیئرمین نعیم مہاندرا ایڈووکیٹ، میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین علی ملک، شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کی نان ڈاکٹرز ملازمین کی تنظیم ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن EWA کے راہنما عمران ارشد اور خواجہ نعیم، پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری خلیل بخاری و عہدیداران ریاض حسین کھرل، عبدالقیوم شاکر، قاضی وحید، پیپلزپارٹی کے سٹی عہدیداران سید حسنین شاہ سٹی جنرل سیکرٹری، شوکت علی، ریاض شاہ، شاہد ثنائاللہ، PTUDC کے آرگنائزر رئیس طارق، حیدر چغتائی، عمیر بھٹی چئیرمین جوائنٹ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی JSAC کے چیئرمین عمیر خان، سفیان گورائیہ، ولید گورائیہ نازک جھامرو،ریولیوشنری سٹوڈنٹ فرنٹ کے آرگنائزر حسنین کجل، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مبشر نزیر لاڑ ایڈووکیٹ ہمراہ رافع رضا خان ایڈووکیٹ، ملک نوید ایڈووکیٹ، یونی لیور رحیم یار خان کے ڈسمسڈ ورکرز کے راہنما صبور خان اور دیگر نے کی۔

صادق آباد میں بھی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے ریجنل آرگنائزر ندیم پاشا ایڈوکیٹ،سیدہ بشریٰ نقوی ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،نواب طاہر خان خاکوانی، چیئرمین ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان،ملک عرفان شاہد، وائس چیئرمین ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان،ملک محمد حسین ایگزیکٹیو میں ممبر ریجنل ٹیکس آفس ملتان،شیخ عبدالواحد،حسنین نواز ٹی ٹی سی کالج ملتان،کنز الرحمان،سید حسین مہدی،ندیم الدین قریشی ہاشمی ایڈوکیٹ ممبر مجلس عاملہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،چوہدری محمد اسلم جٹ ایڈووکیٹ اور پاور لومز کے اسلم انصاری نے خطاب کیا۔

راولپنڈی میں محنت کش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلے میں پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کوئٹہ میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر پی ٹی یو ڈی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن، پاکستان ورکرز فیڈریشن، نیشنل ورکرز فیڈریشن اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سمت قائدین اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ریلوے اسٹیشن سے ہوا جبکہ پریس کلب کوئٹہ میں جلسے منعقد کیا گیا۔

حسن ابدال میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی، و صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سراج گل خٹک تھے، جبکہ جلسہ کی صدارت مرکزی جوائنٹ سیکرٹریپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین و مرکزی کوارڈینیٹر آل پاکستان ایمپلائز پینشنرز لیبر تحریک ڈاکٹر چنگیز نے کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید منتظر شاہ نے سرانجام دیئے۔

جلسے سے سراج گل خٹک، ڈاکٹر چنگیز ملک، محمد اشفاق، جاوید خان، خان ولی خان،شاہد انور ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اٹک میں آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکز یونین کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت راجہ فیصل علی خان نے کی، جبکہ پاکستان ریلوے یونین کے صدر اکرم خان، چیئرمین سب ڈویژن اٹک آفتاب حسین، چیئرمین بلڈنگ منظور الہٰی، چیئرمین ایپکایاسر خان، راجہ زید، محمد سہیل لکی، عامر بٹ، وقار شاہ، دلدار شاہ، محمد اسحاق، قیصر خان، گل زمان، طاہر محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں ریلوے انقلابی یونین کے زیر اہتمام ریلوے لوکو شیڈ میں یوم مئی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ریلوے ورکرز یونین، PTUDC اور RSF کے وفود نے شرکت کی۔

بنوں میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے نظام خان، ریاض خان، ساجد ایوب اور دیگر نے خطاب کیا۔

دادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین کے زیر اہتمام ہاؤیز لیبر ھال سے پریس کلب دادو تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہاؤیز ایمپلائیز یونین سندھ، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن، واپڈ اہائیڈرو سینٹرل لیبر یونین، ریلوے محنت کش یونین اور لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیالکوٹ میں محنت کشوں کی نمائندہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حیدرآباد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن،آل پاکستان OGDCL مزدور اتحاد یونین (CBA)،نادرا ملازمین بحالی تحریک، ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین، مہران مزدور فیڈریشن (سندھ)،آل حیدرآباد ہوٹلز ایسوسی ایشن، آل تھر لیبر فورم اور خروٹی گلوبل آرگنائزیشن کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر شکاگو کے شہیدوں کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدآباد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں سمیت مختلف فیکٹری ورکرز اور نوجوان طلبا و طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء سے پی ٹی یو ڈی سی کے صوبائی جنرل سیکریٹری رضاخان سواتی، مرکزی رہنما ایسر داس، ایپکا کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد درانی، لطیف آیاز، صوبائی جنرل سیکریٹری پرویز بلوچ، آل پاکستان OGDCL مزدور اتحاد یونین (سی بی اے) کے سینئر نائب صدر حسن بخش کھوسو، مہران مزدور فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری شاہنواز رحیم شورو،ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری فہیم عباسی، خروٹی قومی اتحاد کے صوبائی جنرل سیکریٹری جمال شاہ، ہوم بیسڈ لیبر یونین کی سیکریٹری جنرل عرفانہ جبار و دیگر نے خطاب کیا۔

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں مظفرآباد کے علاوہ راولاکوٹ، ہجیرہ، کوٹلی، ہولاڑ، باغ، شوکت آباد، پلندری اور دیگر مقامات پر جے کے این ایس ایف، پی ٹی یو ڈی سی اور پی آر ایف کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈویژنل صدر مقامات پر ہیلتھ ایمپلائز اور پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام بھی ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں