روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

اقوام متحدہ کا انتباہ: آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی غذائی ایمرجنسی کا خطرہ - روزنامہ جدوجہد

اقوام متحدہ کا انتباہ: آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی غذائی ایمرجنسی کا خطرہ - روزنامہ جدوجہد

لاہور(جدوجہد رپورٹ)اقوامِ متحدہ میں پیر کے روز درجنوں ممالک کے سفارتکاروں نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم اس حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کوچین اورروس نے ویٹو کرتے ہوئے روک دیا۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ نے عالمی سطح پر ایسا بحران پیدا کر دیا ہے جس سے ایندھن، کھاد اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں، اور اب دنیا ایک ممکنہ عالمی غذائی ایمرجنسی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

گوتریس نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ”جنگ کے معاشی اثرات فوری اور شدید ہیں، اور اس کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے۔ توانائی اور اشیائے خوردونوش کی منڈیوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ، ٹرانسپورٹ اور انشورنس کے بڑھتے اخراجات، اور کووڈ19 اور یوکرین جنگ کے بعد بدترین سپلائی چین بحران پیدا ہو چکا ہے۔ یہ دباؤ خالی ٹینکوں، خالی شیلفوں اور خالی پلیٹوں کی صورت دنیا بھر میں محسوس ہو رہا ہے۔“

آبنائے ہرمز کی بندش نے تیل کی عالمی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد روک دیا ہے، جس سے بین الاقوامی تجارت، خوراک کی پیداوار اور رسد کے نظام پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں مہنگائی کی نئی لہر نے غریب ممالک کے لیے خوراک کی دستیابی مزید مشکل بنا دی ہے، جبکہ کئی خطوں میں قحط کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے فریقین سے فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کی اپیل کی ہے تاکہ عالمی غذائی اور معاشی بحران کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

ماخذ: jeddojehad.com

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں