روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

ناروے میں بھٹو

ناروے میں بھٹو

اوسلو(جدوجہد رپورٹ) ناروے کے پاکستانی نژاد ڈرامہ نگار ٹونی عثمان ایک عرصہ سے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے متعلق تھیٹر کے لئے نارویجن زبان میں ایک ڈرامے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بھٹو کی 46ویں برسی(امسال4 اپریل)کے موقع پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اداکاروں کے لیے آڈیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس آڈیشن کے نتیجے میں بھٹو کا کردار ادا کرنے کے لیے ناروے کے تجربہ کار اداکار تھورگنی گیرہارد آندیرو کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

تھورگنی گیرہارد آندیرو’نورڈک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیج اینڈ اسٹوڈیو‘ سے گریجوشن کرنے کے بعد گزشتہ 19 سالوں سے ٹی وی، ریڈیو، فلم اور تھیٹر کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ بہت اچھے امپرووائزر ہیں اور خود کو مشکل سے مشکل کرداروں میں ڈھالنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھٹو کے متعلق یہ سیاسی، دستاویزی اور اصلاحی ڈرامہ نارویجن زبان میں ایک انٹرایکٹو مونولوگ کی شکل میں ہو گا اور اس کا پریمیئر 9 اکتوبر کو اوسلو میں ہوگا۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں