روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

ایوانکا ٹرمپ کے خلاف البانیہ میں فلیمنگو انقلاب

ایوانکا ٹرمپ کے خلاف البانیہ میں فلیمنگو انقلاب

فاروق سلہریا

البانیہ کے سازان نامی جزیرے میں ایوانکا ٹرمپ کے 1.4 ارب ڈالر کے سیاحتی منصوبے کے خلاف ملک بھر میں 23 مئی سے ایک عوامی تحریک پھوٹ پڑی ہے۔

اس تحریک کا نعرہ ہے :’’البانیہ برائے فروخت نہیں!‘‘۔

اس تحریک کو فلیمنگو انقلاب کا نام دیا جا رہا ہے کیونکہ سازان جزیرہ نہ صرف فلیمنگو جیسے خوبصورت پرندوں کی آماجگاہ ہے بلکہ بہت سے پرندے افریقہ سے یہاں اور سازان سے افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی ،ایوانکا ٹرمپ ، اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر سازان کے علاوہ ساحلی شہر ویلور میں بھی 4.7 ارب ڈالر کے رئیل اسٹیٹ اور ٹورسٹ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

فلیمنگو انقلاب کا نشانہ نہ صرف ایوانکا ٹرمپ ہیں بلکہ البانوی حکومت اور حزب اختلاف بھی اس کا نشانہ ہیں کیونکہ البانیہ کے بعض امیر افراد ان منصوبوں میں مقامی پارٹنر ہیں۔ اس کی ایک مثال شفقت کاستروتی ہیں جو البانیہ کے بدنام زمانہ ارب پتی ہیں۔ مظاہرین وزیر اعظم ایڈی راما کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں