روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

بدر رفیق این ایس ایف کے نئے صدر، ارسلان شانی سیکرٹری جنرل منتخب

بدر رفیق این ایس ایف کے نئے صدر، ارسلان شانی سیکرٹری جنرل منتخب

راولاکوٹ(نامہ نگار) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 22ویں مرکزی ’انتفادۂ جموں کشمیر کنونشن‘ میں آئندہ دو سال کے لیے نئی کابینہ کا انتخاب کردیا گیا۔ سابق مرکزی صدر خلیل بابر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا اور اراکین کابینہ سے حلف لے کر ذمہ داریاں ان کے حوالے کر دیں۔ اعلان کے مطابق بدر رفیق(صدر)، ڈاکٹر سعد الحسن(سینئر نائب صدر)، دانش یعقوب(نائب صدر)، ارسلان شانی(سیکرٹری جنرل)، مجیب اکبر(ڈپٹی سیکرٹری جنرل)، فیضان عزیز(جوائنٹ سیکرٹری)، احسان ذاکر(چیف آرگنائزر)، اذان علی(ڈپٹی چیف آرگنائزر)، عادل فاروق(چیئرپرسن مالیاتی بورڈ)، احمر ابرار(ڈپٹی چیئرپرسن مالیاتی بورڈ)، علیزہ اسلم(چیئرپرسن شعبہ سٹڈی سرکل)، عمیر خالد(ڈپٹی چیئرپرسن شعبہ سٹڈی سرکل)، صائمہ بتول (چیئرپرسن شعبہ نشرواشاعت)، مجیب خان(ترجمان)، عمیر خورشید(ایڈیٹر عزم) اور مریم شعیب(انچارج سوشل میڈیا سیل)منتخب ہوئی ہیں۔ سابق مرکزی صدر خلیل بابر نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں