روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

بھٹ شاہ ہاری کانفرنس اتوار 16 فروری کو منعقد کی جائے گی

بھٹ شاہ ہاری کانفرنس اتوار 16 فروری کو منعقد کی جائے گی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) بھٹ شاہ ہاری کانفرنس اتوار 16فروری کو بھٹ شاہ، مٹیاری سندھ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، سندھ ہاری تحریک، ہاری جدوجہد کمیٹی اور سندھ ہاری پورہیت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طاہر، جنرل سیکرٹری حقوق خلق پارٹی ڈاکٹر عمار علی جان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما خطاب کریں گے۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرین انیشی ایٹو کے نام پر زراعت کی ملٹرائزیشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ دریائے سندھ پر 6کینال تعمیر کرنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ ترک کیا جائے اور زمینیں چھوٹے اور بے زمین کسانوں میں تقسیم کی جائے۔

سیلاب زدگان کی فوری بحالی کرتے ہوئے ان کے نقصاناتکا فوری ازالہ کیا جائے۔ سیلاب اور بارش متاثرین کے ایک کمرے کے ساتھ ساتھ باتھ روم اور کچن کے لیے فی متاثرہ خاندان 10لاکھ روپے فراہم کیے جائیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مندرجہ بالا مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ تمام شہریوں، کسانوں، ہاریوں اور نوجوانوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھٹ شاہ ہاری کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں