سٹاک ہولم (جدوجہد رپورٹ)سویڈن کے دارلحکومت میں 13 جولائی (بروز اتوار)ہندوستان کی تقسیم پر ”ساوتھ ایشین پارٹیشنڈ وائسز: 78 ائیرز آفٹر“ کے عنوان سے ورکشاپ منعقد ہو گی۔
”میلہ نورڈک“کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں مدیر جدوجہد فاروق سلہریا تقسیم ہند پر اپنی کتاب ”75 ائیرز آفٹر پارٹیشن: انڈیا،پاکستان اینڈ بنگلہ دیش“ پر گفتگو کریں گے۔
اکیڈیمک کتابوں کے معروف عالمی اشاعت گھر،رُوٹلیج،کے زیرِ اہتمام اُن کی کتاب اِس ماہ کے آخر میں شائع ہو جائے گی۔اُنہوں نے یہ کتاب ڈاکٹر اَمت رنجن (نیشنل یونیورسٹی سنگا پور) کے ساتھ مل کر مدون کی ہے۔ اِس کتاب میں ہندوستان،پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے مختلف ابواب تحریر کئے ہیں۔
اِس ورکشاپ سے معروف اکیڈیمک ڈاکٹر اشتیاق احمد(پروفیسر امریطس سٹاک ہولم یونیورسٹی)،ڈاکٹر امریتا گھوش (یونیورسٹی آف سنٹرل فلوریڈا)، ڈاکٹر عامر بٹ (مصنف، برطانیہ) اورحمامہ بشریٰ (پاکستانی نژادامریکی آرٹسٹ) بھی خطاب کریں گے۔ میزبانی کے فرائض طلعت بٹ سر انجام دیں گے۔
یہ ورکشاپ فلم سنٹر م رکس (Film Centrum Riks) میں منعقد ہو گی جو سٹاک ہولم کے اولڈ ٹاون (Bredgand 2) میں واقع ہے۔ ورکشاپ کا آغاز دوپہر دو بجے ہو گا۔ سویڈش کشمیری فلم میکرطلعت بٹ میلہ نورڈک کے بورڈ ممبر ہیں اور وہ ”فلم سنٹرم رکس“ کے مرکزی نائب صدر ہیں۔
