روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

سٹاک ہولم: آج میلہ نارڈک کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا پر کانفرنس ہو گی

سٹاک ہولم: آج میلہ نارڈک کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا پر کانفرنس ہو گی

سٹاک ہولم (نامہ نگار) سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں ثقافتی تنظیم ’ میلہ نارڈک‘ کے زیرِ اہتمام آج (بتاریخ 4 جون،بروز ہفتہ) ’جنوبی ایشیا کی متنوع آوازیں‘ کے عنوان سے امن کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس ہو گی۔یہ کانفرنس دو روزہ امن میلہ کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔

کانفرنس سے معروف پاکستانی صحافی اور ساوتھ ایشین پیس ایکشن نیٹ ورک کی بانی بینا سرور، مصنف عامر بٹ (برطانیہ)،ڈاکٹر طارق محمود (امریکن یونیورسٹی بیروت)،فاروق سلہریا (مدیر جدوجہد)،شوکت کشمیری (چئیرمین یونائٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی)،سارہ گیلی (یونیورسٹی آف سنٹرل فلوریڈا)اورصحافی انورادھا بھاسن (جموں )مختلف سیشنز میں بات کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر امریتا گھوش (یونیورسٹی آف سنٹرل فلوریڈا) کی کتاب ’’انڈیاز امپیریل فارمیشن: ریس اِن ساوتھ ایشیا ‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ڈاکٹر امریتا نے یہ کتاب روہت داس گپتا اور بھگت شرینگرپور کے ساتھ مل کر ،اکیڈیمک کتابوں کے معروف عالمی پبلشر، بلومز بری کے زیرِ اہتمام شائع کی ہے۔

یہ کانفرنس سٹاک ہولم کے اولڈ ٹاون (گاملا ستان) میں واقع’ فلم سنٹرم رکس ‘کے کانفرنس ہال میں ہو گی۔ فلم سنٹرم رکس ترقی پسند فلمسازوں کی گلڈ ہے۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں