روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

لانگ مارچ شروع! کوٹلی میں 4 ہلاکتیں، فیصلہ راولاکوٹ میں ہو گا

لانگ مارچ شروع! کوٹلی میں 4 ہلاکتیں، فیصلہ راولاکوٹ میں ہو گا

جدوجہد رپورٹ

راولا کوٹ میں خونریز واقعات کے باوجود،جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ،اعلان کے مطابق 9 جون کو بھمبر سے لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا۔

تا دم تحریر (۹ جون کی شام)بھمبر اور میر پور کے علاوہ کوٹلی اور پونچھ کے مختلف قصبوں سے قافلے راولا کوٹ کی جانب رواں دواں ہیں۔ راولا کوٹ میں پیر کے روز سے کرفیو نافذ ہے۔ راولا کوٹ کے علاوہ ریاست کے دارلحکومت مظفر آباد میں بھی دفعہ 144 ہے۔ منگل کے روز، دارلحکومت میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال تھی۔اسی طرح کوٹلی میں بھی کرفیو نافذ ہے۔

کوٹلی میں ہی لانگ مارچ پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بعض زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد14 تک ہو سکتی ہے۔ اب تک حسیب نقاش سید پور، ڈاکٹر احسن،احتشام الحق اور فزہ ایڈوکیٹ کی ہلاکت کی تصدیق مختلف مقامی زرائع سے ہو سکی ہے۔

بدھ کے روز مختلف قافلے راولا کوٹ میں داخل ہوں گے۔ اگر یہ قافلے شہر میں داخل ہو گئے اور مقامی شہریوں نے بھی کرفیو توڑ دیا تو لانگ مارچ ایک بڑی کامیابی حاصل کر لے گا۔

ادہر، یورپ بالخصوص برطانیہ اور شمالی امریکہ کے مختلف شہروں میں جموں کشمیر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے باہر مظاہرے منظم کئے۔سب سے بڑا احتجاج برطانیہ میں دیکھنے میں آیا جہاں یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث آیا۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں