سٹاک ہولم (جدوجہد رپورٹ)گذشتہ ہفتے وینزویلا میں آنے والے زلزلے میں ملبہ ہٹانے اور بحالی کے لئے یا امدادی کاموں کے لئے کاروائیاں جاری ہیں جبکہ 50ہزار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہلاکتیں 1700ہو گئی ہیں۔
ڈیموکریسی ناو کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد میں 130 وہ شہری بھی شامل ہیں جو امریکہ سے ڈی پورٹ ہو کر چند گھنٹے پہلے ہی واپس وینزویلا پہنچے تھے۔ یہ افراد ایک ہوٹل میں موجود تھے اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔