روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

گریتا تھنبیری:’’مہ رنگ بلوچ کو رہا کرو، سچ کو قید نہیں کیا جا سکتا‘‘

گریتا تھنبیری:’’مہ رنگ بلوچ کو رہا کرو، سچ کو قید نہیں کیا جا سکتا‘‘

سٹاک ہولم (نامہ نگار)ماحولیات کی کارکن اور صمود فلوٹیلا سے وابستہ ،سویڈن کی معروف عالمی کارکن گریتا تھنبیری نے منگل کے روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ مہ رنگ بلوچ کو رہا کیا جائے۔

انسٹا گرام پر جاری ہونے والے اپنے ویڈیوبیان میں انہوں نے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مہ رنگ بلوچ کے خلاف چلائے گئے مقدمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے مقدمہ چلایا گیا اور اس کی شفافیت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کی کاروائی بارے پبلک سکروٹنی کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا یہ محض ایک مقدمے کی بات نہیں، دراصل پر امن جدوجہد کو جرم بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا’’ایک فرد کو تو قید کیا جا سکتا ہے،سچ کو نہیں‘‘۔ انہوں نے ایمان مزاری کی قید کو بھی قابل مذمت قرار دیا۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں