روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الخميس, 30 جولائی 2026

گلگت بلتستان: مارکسی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ جیل سے رہا

گلگت بلتستان: مارکسی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ جیل سے رہا

لاہور (جدوجہد رپورٹ)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف مارکس وادی رہنما اور گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے علاوہ انقلابی کیمونسٹ پارٹی کے مرکزی عہدیدار، احسان علی ایڈوکیٹ کو گذشتہ روز عدالت نے باعزت بری کر دیا ۔ انہیں تین ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا۔

احسان علی ایڈوکیٹ کو ،دیگر تین ساتھیوں سمیت 13 مارچ کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک افطار پارٹی کے دوران ریاست مخالف تقریر کی ہے۔ان پر دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

احسان علی ایڈوکیٹ کی رہائی کے لئے پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر مہم چلائی گئی۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں