لاہور(ادارتی بورڈ)عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلے میں ’روزنامہ جدوجہد‘ 15 جون تک آن لائن پوسٹ نہیں کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد،اگلا شمارہ 16 جون (بروزپیر)شائع ہو گا۔
ادارتی بورڈ تمام قارئین کو عید مبارک پیش کرنے کے علاوہ ’روز نامہ جدوجہد‘ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب غزہ میں قتل عام جاری ہے، یوکرین جنگ سمیت مختلف ملکوں میں جنگیں، خونریزیاں اور خانہ جنگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان میں معاشی، سیاسی اور سماجی بحران اپنے عروج پر ہے۔ ایسی کیفیت میں اکثریت کے لئے عید جیسا کوئی تہوار منانا ممکن ہی نہیں رہ گیا۔
جب تک دنیا بھر سے جنگوں، نا انصافیوں اور نا برابری کا خاتمہ نہیں ہوتا، محنت کش کوئی حقیقی خوشی نہیں منا سکتے۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ ایک ایسے مستقبل کے لئے جدوجہد کا نام ہے جس میں دنیا بھر کے انسان،سر مائے کی آمریت سے نجات پا کر،حقیقی خوشیوں سے بھر پور زندگی گزار سکیں گے۔