لاہور(جدوجہد رپورٹ) تین روزہ فیض فیسٹیول14فروری سے لاہور کے الحمرا ہال میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سال یہ فیسٹیول الائیڈ بینک کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
14فروری کی سہ پہر 3بجے الحمرا کی گیلری میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، اس دوران نمائش بھی لگائی جائے گی۔ شام5بجے سے ساڑھے6بجے تک ڈاکومینٹری فلم ہال نمبر2میں دکھائی جائے گی۔ 5بجے سے ساڑھے 6بجے تک ہال نمبر ایک میں شفقت امانت علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
15فروری کو 11بجے سے پونے12بجے تک ہال نمبر ایک میں ڈانس پرفارمنس ہوگی، جبکہ گیلری میں ساڑھے 11بجے سے دن ایک بجے تک تھیٹر ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔
12بجے سے پونے 1بجے تک ہال نمبر ایک میں زہرا نگاہ اور افتخار عارف فیض کی شاعری پر گفتگو کریں گے، ہال نمبر2میں طارق علی کی تصنیف کی تقریب رونمائی ہوگی، ہال نمبر 3میں شاعری کا ترجمہ کرنے سے متعلق نشست ہوگی، جبکہ ادبی بیٹھک میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔
1بجے سے پونے2کے دوران ہال نمبر ایک میں نندیتا داس کے ساتھ خصوصی گفتگو ہوگی، ہال نمبر دو میں ’ویمن ان میڈیا‘ کے عنوان سے نشست ہوگی، ہال نمبر 3میں سیٹائر سے متعلق نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں باپسی سدھوا کو ٹربیوٹ پیش کیا جائے گا۔
دن 2بجے سے پونے3بجے تک ہال نمبر ایک میں فیض کی شاعری کا انگریزی ترجمہ پیش کیا جائے گا، ہال نمبر دو میں میر انیس کی شاعری پر نشست ہوگی، ہال نمبر3میں لاہور پر ایک نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی۔
سہ پہر 3بجے سے پونے4بجے کے دوران ہال نمبر ایک میں لال بینڈ کی پرفارمنس ہوگی، ہال نمبر 3میں خواتین کے خلاف تشدد پر ایک نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں صحافت کے کردار پر نشست ہوگی۔
شام 4بجے سے پونے 5بجے تک ہال نمبر دو میں رقص ہوگا، ہال نمبر 3میں فیض کے فلموں میں کردار پر نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں ہربل اینڈ انوائرنمنٹل ورکشاپ منعقد ہوگی۔
شام 5بجے سے پونے 6بجے تک ہال نمبر تین میں ’فیڈرل ازم اینڈ ڈی سنٹرلائزیشن‘کے موضوع پر نشست ہوگی، جبکہ ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوگی۔
شام 6بجے سے پونے7بجے تک ہال نمبر 2میں ڈانس پرفارمنس ہوگی، ادبی بیٹھک میں خالد احمد کی یاد میں نشست ہوگی، جبکہ گیلری میں ’ہیجمونی ریزیلیئنس ان پاکستان‘ کے موضوع پر نشست ہوگی۔
شام 7بجے ہال نمبر ایک میں سارا رضا خان فن کا مظاہرہ کریں گی، ہال نمبر2میں پنجابی مشاعرہ ہوگی، جبکہ ہال نمبر3میں داستان ِ فیض سنائی جائے گی۔
دوسرے روز آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں دن 1بجے سے پونے 2بجے تک سنجن نگر سکول، 2سے 3بجے تک اوپن مائیک، 3سے پونے 4تک کواڈرم ڈرم پرفارمنس اور 4بجے سے شام 6بجے تک ڈھول کی ترنگ کے عنوان سے ڈرم سرکل ہوگا۔
فیسٹیول کے تیسرے روز 16فروری کو دن 11بجے سے پونے12بجے تک ہال نمبر ایک میں ڈانس پرفارمنس، ہال نمبر 3میں کتاب پر گفتگو، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی، جبکہ گیلری میں ٹرانسلیشن ورکشاپ ہوگی۔
12بجے سے پونے 1بجے تک ہال نمبر 1میں منٹو سے متعلق ایک نشست ہوگی، ہال نمبر 2میں فلسطین اور فیض کی شاعری کے موضوع پر نشست ہوگی، ہال نمبر 3میں بڑھتی آبادی کے مسئلے پر نشست ہوگی، جبکہ ادبی بیٹھک میں میگزین کی تعارفی نشست ہوگی۔
دن 1بجے سے پونے 2بجے تک ہال نمبر ایک میں اردو زبان پر نشست ہوگی، ہال نمبر 2میں ڈانس پرفارمنس ہوگی، ہال نمبر3میں شعیب ہاشمی کی یاد میں تقریب ہوگی، ادبی بیٹھک میں ہزارہ کلچر پروٹیکشن فنڈ سے متعلق نشست ہوگی، جبکہ گیلری میں باپسی سدھوا کی یاد میں تقریب منعقد ہوگی۔
دن2بجے سے پونے 3بجے تک ہال نمبر2میں ٹی وی ڈرامہ کے سفر پر ایک نشست ہوگی، ہال نمبر3میں سیاحت و ورثہ پر ایک نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں ’تم اپنی کرنی کر گزرو‘ کے عنوان سے نشست ہوگی۔
سہ پہر 3بجے سے پونے 4بجے ہال نمبر ایک میں آہنک خسروی پیش کیا جائے گا، ہال نمبر3میں شیام بینیگال کی یاد میں نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں بھی اس دورانیہ میں ایک تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔
شام 4بجے سے پونے 5بجے کے دوران ہال نمبر 2میں ڈانس پرفارمنس ہوگی، ہال نمبر3میں سیاست اور سوشل میڈیا کے موضوع پر نشست ہوگی، ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی، جبکہ گیلری میں سیکولرازم اور ریاست کے موضوع پر نشست ہوگی۔
شام 5بجے سے 6بجے کے دوران ہال نمبر 2میں اردو شاعری پر ایک نشست ہوگی، ہال نمبر تین میں لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں فلم رائٹنگ کے موضوع پر نشست ہوگی، جبکہ ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوگی۔
شام 6بجے سے پونے 7بجے تک ہال نمبر 1میں مشاعرہ ہوگا، جبکہ ادبی بیٹھک میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی۔
تیسرے اور آخری دن آؤٹ ڈور سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔